اسلام آباد (یس ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول پیش کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب کیلئے الیکشن کمیشن کی تاریخیں مسترد کر دیں۔
عدالت نے کہا پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول اگست کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے۔ جسٹس سرمد نے دوران سماعت کہا پنجاب اور سندھ کی حلقہ بندیاں ایک ساتھ شروع کی جائیں۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن سولہ مئی اور خیبر پختونخوا میں سات جون کو ہونا تھے۔
پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں اگلے سال جنوری سے کرائے جانا تھے۔ واضح رہے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے آج بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کی اور پنجاب سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج رات پونے آٹھ بجے تک طلب کیا تھا۔ کنٹونمنٹ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی جمع کرانے کو کہا گیا تھا۔