سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ اس بار خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ۔ وزارت داخلہ نے کل سے نوے روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسلام آباد: ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سندھ رینجرز کےاختیارات میں توسیع صوبائی حکومت کی درخواست پر کی گئی جو منگل سے نافذالعمل ہو گی۔ رینجرز کو یہ اختیارات اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997 ، سیکشن 4 ، سب سیکشن 3 کی کلاز (۱) کے تحت دیئے گئے ہیں ۔ ترجمان وزارت داخلہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اس بار رینجرز اختیارات میں توسیع کا معامہ نہایت خوش اسلوبی سے طے ہوا