اختیارات میں توسیع 60 روز کیلئے کی گئی ہے ، سمری محکمہ داخلہ کو ارسال کی جائے گی جو وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائے گی
کراچی (یس اُردو ) وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں 60 دن کی توسیع کی سمری پر مشروط دستخط کر دئیے ۔ رینجرز اختیارات کو سندھ اسمبلی کی قرارداد سے مشروط رکھا گیا ۔ رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری پر وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے دستخط کر دیئے ہیں ۔ اختیارات میں توسیع 60 روز کیلئے کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اختیارات کو سندھ اسمبلی کی قرارداد سے مشروط رکھا گیا ۔ سمری محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کی جائے گی جو وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجے گی ۔ وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا ۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی مدت 3 فروری کو مکمل ہو رہی ہے ۔