counter easy hit

سندھ اسمبلی میں سندھ آرمز ترمیمی بل 2016منظور

sindh-sindh-arms-amendment-bill-2016

sindh-sindh-arms-amendment-bill-2016

سندھ اسمبلی میں سندھ آرمز ترمیمی بل 2016منظور کرلیا گیا ہے، بل کے مطابق سندھ میں اسلحے خریدنے سے پہلے خریدار کا بیلسٹک دستخط لازمی قراردیا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

سندھ اسمبلی میں پارلیمانی وزیر نثار کھوڑو نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی کی منظوری کے بعد سندھ آرمز ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا، جسے اسپیکر نے بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔

سندھ آرمز بل کے متن کے مطابق اسلحہ ڈیلر ہتھیار فروخت کرنے سے پہلے خریدار کا نادرا سے تصدیق شدہ انگوٹھے کا نشان لے گا۔بغیر شناختی کارڈ اسلحہ فروخت نہیں ہوسکے گا، بل کے تحت ہتھیار کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی۔

اسلحے کی خریداری کے فوری بعد خریدار ہتھیار سے دو آزمائشی فائرکرکے گولی کے خول جمع کرائے گا،گولی کے خول کا ریکارڈ فرانزک لیب میں جمع ہوگا۔

لیب کے قیام کا مقصد ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے مقدمات کی بہتر انداز میں تفتیش کرنا ہے ،خریدار کو اسلحہ فروخت کنندہ کے پاس تمام دستاویز لازمی جمع کرانے ہوں گے۔

سندھ آرمز ترمیمی ایکٹ پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website