کراچی (یس ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ نے پی ایس 73 سیہون کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ وہ سندھ کے نئے وزیر اعلِیٰ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔
پی ایس 73 سے کامیاب امیدوار عبدالنبی شاہ نے اس نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس نشست پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے پی ایس 73 سیہون کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ عبدالنبی شاہ سید مراد علی شاہ کے قریبی رشتہ دار ہیں۔
انہوں نے یہ نشست سید مراد علی شاہ کے لئے خالی کی ہے۔ مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے انہوں نے دوہری شہریت بھی چھوڑ دی ہے۔
ان کے والد سید عبداللہ بھی وزیر اعلِیٰ سندھ رہ چکے ہیں۔ مراد علی شاہ کے پیپلزپارٹی سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ مراد علی شاہ کو اچھی شہرت کی وجہ سے محکمہ خزانہ کا مشیر بنایا گیا تھا۔