لاہور (ویب ڈیسک) سندھ کا “سیاسی نقشہ “بدلنے والا ہے۔ دو بڑی قوتوں ،سندھ اور وفاقی حکومت میں گھمسان کی جنگ چھڑنے والی ہے،فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں قانونی داؤپیچ لڑائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگر استعفیٰ نہ دیا،تو وفاق سے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں کرپشن میں ڈوبے لوگ سندھ حکومت چلانے کے حقدار نہیں. فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی،ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے انہیں پیپلزپارٹی کی حکومت کے خاتمے کا کوئی علم نہیں .سندھ میں تبدیلی کیلئے فردوس شمیم نقوی نے رابطے تیزکر دیے ۔فردوس شمیم نقوی کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچے ،ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل و رکن رابطہ کمیٹی و ممبر سندھ اسمبلی محمد حسین سے ملاقات کی ۔ سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سندھ میں بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے میں اتحاد مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔سندھ میں تبدیلی کیلئے تحریک انصاف ان ایکشن ، فروس شمیم نقوی کی ایم کیو ایم بہادرآباد سے ملاقاتیں . فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگر استعفیٰ نہ دیا،تو وفاق سے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی سفارش کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے معاملے پر لاعلمی کا اظہار کردیا۔