counter easy hit

دنیا کا سب سے مضبوط پاسپورٹ سنگا پور کا، عمران خان کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان کس نمبر پر آ گیا ہے؟ تازہ ترین تفصیلات

Singapore's number one strongest passport in the world, Pakistan has reached number one after Imran Khan completes one year. Latest details

لاہور (ویب ڈیسک ) دنیا میں سیاسی اثر و رسوخ یا دیگر حکومتوں کے ساتھ بہترین تعلقات کی بنا پر کسی ملک کے شہریوں کو دوسرے ملکوں میں ویزہ فری انٹری کا حق حاصل ہوتا ہے ۔ اسے پاسپورٹ کی مضبوطی سے تشبیہہ دی جاتی ہے کیونکہ جس ملک کے شہریوں کو جتنے ممالک میں ویزہ فری انٹری کی سہولت حاصل ہوگی اس ملک کا پاسپورٹ اتنا ہی مضبوط تصور کیا جائے گا۔ بد قسمتی سے عمران خان کی حکومت آنے کے ایک سال بعد بھی ان کے ’ ہرے پاسپورٹ کی عزت‘ کے دعووں کے برعکس پاکستانی پاسپورٹ کی بے قدری اپنے عروج پر ہے۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق دنیا کا سب سے مضبوط پاسپورٹ جاپان اور سنگاپور کا ہے۔ یہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں کیونکہ دونوں ہی ملکوں کے شہری دنیا کے 189 ممالک میں بنا ویزہ کے جاسکتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا، جرمنی اور فن لینڈ کے پاسپورٹ ہیں جن کے شہری 187 ممالک میں ویزہ فری انٹری کرسکتے ہیں۔ اس فہرست میں امریکہ ، برطانیہ، ناروے، بیلجیئم ، کینیڈا، یونان اور آئرلینڈ کا نمبر چھٹا ہے جہاں کے شہریوں کو 183 ممالک میں ویزہ فری انٹری دی جاتی ہے۔برادر اسلامی ملک سعودی عرب اس فہرست میں 72 ویں نمبر پر ہے اور یہاں کے شہریوں کو 72 ممالک میں جانے کیلئے ویزہ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ پاکستان کے پڑوسی ممالک میں چین کا پاسپورٹ سب سے مضبوط ہے اور یہ اس فہرست میں 70 ممالک میں ویزہ فری انٹری کے ساتھ 74 ویں نمبر پر ہے۔ پڑوسی ملک بھارت اس فہرست میں 58 ممالک میں ویزہ فری انٹری کے ساتھ 86 ویں ، ایران 39 ممالک میں ویزہ فری انٹری کے ساتھ 101 ویں اور افغانستان 25 ممالک میں ویزہ فری انٹری کے ساتھ 109 ویں یعنی سب سے آخری نمبر پر ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ ہے ، یہ رینکنگ میں 30 ممالک میں ویزہ فری انٹری کے ساتھ 106 ویں نمبر پر آتا ہے۔ہرے پاسپورٹ کی بے قدری کا یہ عالم ہے کہ غربت اور خانہ جنگی کا شکار ملک صومالیہ بھی اس سے ایک درجہ اوپر یعنی 105 ویں نمبر پر ہے۔ فہرست میں پاکستان کے بعد شام، عراق اور افغانستان کے نمبر آتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website