کراچی (یس ڈیسک) گلوکارہ عینی خالد نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گلوکاری کے ساتھ اب وہ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ فنکار کی زندگی میں اچھے برے دن آتے رہتے ہیں ۔ برے دنوں کو بھول کر ایک بار پھر اپنے مداحوں کی خواہش پر گائیکی کی دنیا کے ساتھ فلموں سے بھی ناطہ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کروں گی۔ ا نہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میوزک انڈسٹری میں مقابلے کا رحجان بڑھ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آنے سے مجھے ڈر نہیں لگتا، فنکار اپنے فن کے لئے ہر شہر اور ہر ملک میں جاتا ہے۔