لاہور (یس ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔
علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی نے لاہور کے نجی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔ اس موقع پر ان کے مداحوں اور دوستوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔
واضح رہے کہ علی ظفر 2009 میں عا ئشہ فاضلی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے ، جن سے ان کا 4 سالہ بیٹا اذان بھی ہے۔