لاہور(ویب ڈیسک) اداکار محسن عباس حیدر میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی بارے زیر گردش افواہوں کی بھرپور انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افواہوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ محسن عباس حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دنوں فاطمہ سہیل اور میرے درمیان چلنے والے کیس کے معاملات دیکھ رہا ہوں اور ایسے میں میری اور نازش جہانگیر کی شادی بارے افواہیں پھیلا دی گئی ہیں،صرف افواہیں ہی نہیں بلکہ سب نے بغیر پوچھے یہ خبر بھی چلا دی ہے کہ شادی ہورہی ہے اور مجھے ہمیشہ اسی بات کا گلہ ہوتا ہے کہ اکثر بلاگرز اور دیگر لوگ بغیر تصدیق کے خبر چلا دیتے ہیں۔وہ ایک کمنٹ تھا جس کا استعمال اس طرح کرنا افسوسناک ہے۔محسن عباس نے مزید کہا کہ جب شادی ہوگی تو بڑے اچھے طریقے سے اور سب کے سامنے ہوگی لیکن ابھی شادی کی باتیں بہت قبل از وقت ہیں۔ شادی ہوگئی ہے یا ہونے والی ہے،ان باتوں میں صداقت نہیں، لیکن جب بھی ہوگی وہ سب کے سامنے آئے گی۔ یاد رہے کہ اداکارمحسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، رپورٹ میں بیوی کو دھمکیاں دینے پر محسن عباس کوقصور وار قراردے دیا گیا،عدالت نے فریقین کے وکلا کوحتمی بحث کےلئے طلب کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکارمحسن عبوری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، تفتیشی افسرنے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ، رپورٹ میں بیوی کودھمکیاں دینے پر محسن عباس کو قصوروارقرار دے دیا گیا جبکہ امانت میں خیانت اورپستول تاننے کی دفعات خارج کر دی گئیں، عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کےلئے طلب کرلیا ،عدالت نے فاطمہ سہیل کے وکلا کوبھی فوری پیش ہونے کاحکم دے دیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ وماڈل شلپا شندے نےکہا ہےکہ وہ پیسےکمانے کی خاطر پاکستان میں ضرور پرفارم کریں گی،فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی،انہیں پڑوسی ملک میں پرفارمنس سے روکنے والے سچےمحب وطن نہیں، محب وطن ہونے کے لیے پاکستان سےنفرت یا پاکستان کےخلاف نعرے لگانے کی ضرورت نہیں۔