counter easy hit

گلوکارہ نیرہ نور آج 66 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

Singer NEERA NOOR celebrates 66th birthday today

Singer NEERA NOOR celebrates 66th birthday today

لالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نے فلم کیلئے سینکڑوں کامیاب گیت گائے ، نامور شعرا کے کلام کو خوبصورت انداز میں پیش کیا

لاہور: دھیمے سروں کی ملکہ نیرہ نور کی آج 66 ویں سالگرہ ہے ۔ دھیمے لہجے کی مالک نیرہ نور پلے بیک سنگر غزل گائیک کے طور پر جانی جاتی ہیں ۔ نیرہ نور 1971 سے 2012 تک اپنی آواز کا جادو جگاتی رہیں ۔ نیرہ نور نے نامور شعراء مرزا اسد اللہ غالب ، ناصر کاظمی ، ابن انشاء اور فیض احمد فیض وغیرہ کا کلام نہایت دلکش انداز سے گایا ، نیرہ نور نے پاکستانی فلموں کیلئے بھی سیکڑوں گانے گائے ۔ ان کے مشہور گیتوں میں تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجناں پلکیں بچھا دوں ، اے جذبہ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے ، روٹھے ہو تم تم کو کیسے منائوں پیا ، مجھے دل سے نہ بھلانا چاہے روکے یہ زمانہ ، اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ، بول ری گڑیا بول ذرا ، اے عشق ہمیں برباد نہ کر ، پھر ساون رت کی پون چلی تم یاد آئے ، جیسے شاہکار فن پارے شامل ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website