لاہور(ویب ڈیسک)ملکہ ترنم میڈم نورجہاں (مرحومہ) کے پوتوں کی جانب سے جائیداد میں سے حصہ ملنے پر نواسے جائیداد کے حصول کے لئے عدالت پہنچ گئے،سول کورٹ میں نورنہاں کے نواسے اداکاراحمدبٹ اورمصطفی بٹ نے شاہ نورسٹوڈیو کی جگہ میں اپنا حصہ لینے کے لئے دعویٰ دائر کردیاہے۔سول کورٹ کے جج نوید انجم نے فریقین کو 17اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ میڈم نورجہاں (مرحوم)کے نواسے ادکار احمد بٹ نے اپنے بھائی مصطفی بٹ کے ساتھ نانی نور جہاں کی جائیداد واقع شاہ نورسٹوڈیو کی جگہ کا حصہ دلوانے کے لئے دعویٰ دائر کیاہے،احمدبٹ کے وکیل سابق نائب صدر لاہور بارعرفان تارڑنے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شاہ نورسٹوڈیوکی جگہ مشترکہ ہے لیکن اس پر ماموں کاقبضہ ہے، احمدبٹ نے اپنے ماموں اصغرسے جائیدادسے اپنا حصہ دلوانے کی استدعاکی ہے،عدالت نے احمدبٹ کے دعوے پرمیڈم نور جہاں کے پوتے مظہر امام اور فخر امام کو 17اگست کو جواب کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔