counter easy hit

ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ،سردار گوپال سنگھ چاولہ

Singh Chawla

Singh Chawla

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران مشتعل افراد کی طرف سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات بہت ہی افسوسناک ہیں ،مزید بد مزدگی سے بچنے کے لئے میری سب لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ واقعات کے دوران گوردوارہ جنم استھان کی دیوار گرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،واقعات کے دوران میں اپنے سکھ کمیونٹی کے افراد سمیت گوردوارہ کے باہر موجود تھا ،مظاہرین نے گوردوارہ جنم استھان کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی