counter easy hit

عمران خان الزام تراشی اور ہٹ دھرمی کی سیاست سے کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،سرجیت سنگھ کنول

 Singh Kanwal

Singh Kanwal

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سکھ کونسل آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری سردار سرجیت سنگھ کنول نے کہا ہے کہ عمران خان الزام تراشی اور ہٹ دھرمی کی سیاست سے کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،احتجاجی سیاست ملک کا پہلے ہی بہت معاشی نقصان ہو چکا ہے ،رائے ونڈ کی طرف احتجاجی مارچ کرنے والے خان صاحب سن لیں ہمیں بنی گالے جانے والے راستے کا بخوبی پتہ ہے ،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گوردوارہ جنم استھان میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپو زیشن کی مطالبے پر ہی وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے خط لکھا جس کے بعد اپوزیشن کا واویلا ختم ہو جانا چاہئے ،عمران خان کو اب سنجیدگی کی سیاست کی طرف آجا نا چاہئے ،گوردوارہ جنم استھان کے گرنتھی گیانی دیا سنگھ نے کہا کہ عمران خان کو احتجاجی سیاست کرنے کی بجائے اپنی تمام توجہ احتجاج کی بجائے خیبر پختونواہ میں عوامی مسائل کے حل کی طرف دینی چاہئے۔اس سے قبل بھی عمران خان کے 126 دنوں کے بلا جواز دھرنے سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی تقصان پہنچا تھا اب ملک دوبارہ احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ،اس لئے ہم سکھ کمیونٹی کی طرف سے انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ دوبارہ احتجاجی سیاست شروع کرنے کی بجائے ملکی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں