گجرات(انور شٰیخ سے )ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گجرات کی سراج کالونی میں عرصہ دوسال سے عوام صاف پانی سے محروم ہیں اس سلسلہ میں ٹی ایم اے کے اعلی احکام بھی ٹس مس نہیں ہو رہا ،جس کی وجہ سے سراج کالونی کے عوام سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں،کئی بار ٹی ایم اے کے اعلی احکام کو بھی بتایا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی،پانی نہ ہونے کی وجہ سے کالونی کے مکین سخت پریشان ہیں مکینوں نے ڈی سی او گجرات اور اے ڈی سی گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔