سانحہ پر چودھری نثار نے مذمت کا ایک لفظ تک نہیں کہا ، ان پر انگلیاں اٹھنا وزیر اعظم پر انگلیاں اٹھنے کے مترادف ہے ، وزیر اعظم اپنا وزیر داخلہ بدلیں :خورشید شاہ
اسلام آباد(یس اُردو) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر سے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی مذمت آئی مگر چوہدری نثار علی خان نے مذمت کا ایک لفظ بھی نہیں کہا ۔ پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر رونے والے کو کیا ابھی تک اس کا افسوس ہے جو چارسدہ سانحے پر مذمت کا ایک لفظ بھی نہیں کہا ، چوہدری نثار پر انگلیوں کا اٹھنا نواز شریف پر انگلیوں کا اٹھنا ہے ،