counter easy hit

سراج الحق نےناقابل یقین اعلان کر دیا

Sirajul Haq made the announcement

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کا چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ مین چئیرمین صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں جماعت اسلام نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔اس حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران نہ حکومتی اتحاد کا ساتھ دیں گے اور نہ ہی اپوزیشن اتحاد کا۔ امیر جماعت اسلامی نے تاہم موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف 25 اگست کو حکومت کیخلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 25 اگست کو پشاورمیں حکومت کیخلاف احتجاجی مارچ کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی مزید کہتے ہیں کہ کم ٹیم کےدعوے کرنے والوں نے 47افراد کی کابینہ بنا رکھی ہے۔ یہ ایک نالائق حکومت ہے، اس حکومت میں انصاف بالکل نہیں ہے۔ملک میں کوئی احتساب نہیں ہورہا، صرف سیاست ہورہی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے کل سینیٹ اجلاس کے دوران چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ صادق سنجرانی کو ہٹانے کیلئے ان کے پاس اکثریت موجود ہے۔ جبکہ کل صادق سنجرانی کی جگہ میر حاصل بزنجو سینیٹ کے نئے چئیرمین منتخب کروا لیے جائیں گے۔ جبکہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مستعفی ہونے کی بجائے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website