کراچی : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے دھرنے کے حوالے سے دو سابق جرنیلوں کا نام لیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) احمد شجاع پاشا تحریک انصاف کے ریکروٹمنٹ آفیسر بھی رہے۔ شجاع پاشا نے آن ڈیوٹی ہوتے ہوئے سیاسی عزائم پر کام کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے دھرنے سے نکالا، جوڈیشل کمیشن میں بھی سرخرو ہوئے، اب آگے بڑھنا چاہیے۔ جو لوگ دھرنے کے پیچھے تھے، وقت ان سے حساب لے گا۔