وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ پاکستان سےجہالت،بےروزگاری اورمایوسی کےاندھیرےچھٹنے کا وقت آگیا،اسلام آباد بند کرنےکی دھمکیوں کےپیچھےملک کی تیزرفتارترقی کا خوف تھا،دھرنا گروپ کوخوف ہےکہ منصوبےمکمل ہوگئے تو ان کا کیا بنےگا۔
لاہورسےجاری بیان میں شہبازشریف نےکہاکہ سی پیک ملکی ترقی اور خوشحالی کاضامن ہے،اربوں ڈالر کےمنصوبوں کی تکمیل سےملک کی تقدیر ہی نہیں بدلےگی بلکہ دھرنا گروپ کی ذاتی مفادات کی سیاست بھی دفن ہوجائے گی۔
ان کاکہناتھاکہ 36ارب ڈالر سے توانائی منصوبوں کی تکمیل سےملک روشن ہوگا، اندھیرے چھٹ جائیں گےاورکئی برس سے لوڈشیڈنگ کےعذاب میں مبتلا قوم کو راحت ملے گی جبکہ ان توانائی منصوبوں کی تکمیل سےعوام کووافر اور سستی بجلی بھی ملے گی۔