کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

Six FC personnel injured in roadside blast in Quetta
ترجمان ایف سی کے مطابق اہلکار ٹریننگ کے لئے فائرنگ رینج پر جارہے تھے کہ مغربی بائی پاس پر زیر زمین پہلے سے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے ایف سی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور گاڑی میں موجود ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کی شناخت نائک لطیف، نائب صوبیدار محمد شفیع، سپاہی سیف الرحمان، سپاہی قائم خان، حوالداراول الرحمان اور سپاہی رضا الرحمان سے ہوئی ہے۔ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔








