لاہور(ویب ڈیسک) لمبے ، گھنے ، چمکدار بال ہر خاتون کا خواب ہوتا ہے، مگر کچھ خواتین میں بال لمبے ہونے کی رفتار انتہائی سست ہوتی ہے، بالوں کو لمبا کرنے کی رفتار بڑھانا چاہتی ہیں تو ان 6 غذاؤں کا استعمال آج ہی سے شروع کر دیں۔شکر کندی۔شکر کندی ایک مزیدار غذا ہے اور آسانی سےدستیاب بھی ہوتی ہے، اس میں بھاری مقدار میں بیٹا کیروٹن اور وٹامن اے پایا جاتا ہے جس کے باعث نا صرف بال لمبے ہوں گے بلکہ مضبوط بھی ہوں گے، اس سے بالوں کا پتلا ہونا اور جھڑنے کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہیں، اچھے نتائج کے لیے شکر کندی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کریں۔کینوا۔سپر فوڈ میں شمار کیا جانے والاکینوا ا ب پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں بھی کاشت کیا جا رہا ہے، اس کے بے شمار فوائد ہیں جس کے باعث اس کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، امریکا سے دریافت ہونے والا کینوا بیج کو کئی بیماریوں کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔کینوا کے 100 گرام میں 8.367 کیلوریز، 1.14 گرام پروٹین، 197 گرام پوٹاشیم ، 6.4 گرام آئرن پایا جاتا ہے، معدنیات اور منرلز سے بھرپور کینوا بھی بالوں کو لمبا کرنے میں بے حد مفید ہے۔بادام۔باداموں میں بائیوٹن کی بھاری مقدار پائے جانے کی وجہ سے اس کے استعمال سے نا صرف بال لمبے ہوتے ہیں بلکہ بال مضبوط بھی ہوتے ہیں، باداموں میں وٹامن ایچ، بی 7 اور بی کے ساتھ ساتھ منرلز اور چکنائی بھی پائی جاتی ہے جس سے روکھے بالوں کو نرم ہونے میں مدد ملتی ہے جس سے بال ٹوٹتے نہیں ہیں۔سورج مکھی کے بیج۔وٹامن ای سے بھر پور سورج مکھی کے بیج بالوں کو بڑھنے میں مدد کے ساتھ ساتھ تیزی سے لمبا بھی کرتے ہیں، وٹامن ای سے خون کی روانی تیز ہوتی ہے جس سے روکھے بے جان بالوں میں جان آ جاتی ، بہتر نتائج کے لیے روزانہ اپنی غذا میں سورج مکھی کے بیج یا تیل کا استعمال کریں
۔انڈے کی زردی۔انڈے کی زردی کو بھی سپر فوڈ میں شمار کیا جاتا ہے، اس میں وٹا من اے، ڈی، ای، کے، بی 6، بی 12، فولک ایسڈ اور پینٹوتھینک ایسڈ پایا جاتا ہے، انڈے کی زردی میں وٹامن ڈی بھی پایا جاتا جبکہ اس میں کیلشیم ، کوپر، آئرن، میگنشیم، فاسفورس سمیت زنک بھی پایا جاتا ہے جس سے انسانی جسم میں ہر قسم کی غذائیت کی کمیکو پورا ہونے میں مدد ملتی ہے ۔ بہتر نتائج کے لیے انڈے کی زردی کو براہ راست بالوں میں لگایا بھی جا سکتا ہے۔لوبیا میں منرلز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں بالوں کو لمبا ہونے کے لیے مکمل غذائیت حاصل ہوتی ہے، بال بڑھنے کی رفتار میں بھی تیزی آتی ہے، اس میں قدرتی چکنائی پائی جاتی ہے جس سے روکھے بالوں کو نشونما کے لیے مدد ملتی ہے، اس میں موجود آئرن، بائیو ٹن، زنک پائے جانے کے باعث بالوں کی جڑوں کو مضبوطی ملتی ہے جس سے بال جھڑنے کے عمل میں کمی ہوتی ہے، اس کے استعمال سے نا صرف بال لمبے ہوتے ہیں بلکہ گھنے مضبوط بھی ہوتے ہیں۔