سولہ دسمبر 1971ء تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں اور اپنوں کی غلطیوں نے دو لخت کر دیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) سولہ دسمبر 1971ء کا دن قربانیاں بے ثمر ہوئیں، پاکستان دولخت ہوا، اپنوں نے طاقت کو مسئلے کا حل سمجھا تو پاکستان کے وجود سے انکاری بھارت کی سازش نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ 1970ء کے انتخابات میں شیخ مجیب الرحمان کو اکثریت ملی مگر اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ طے نہ پا سکا۔ بھارت نے موقع کو غنیمت جانا، آپریشن جیک پاٹ لانچ کیا۔ بھارتی فوج اور مکتی باہنی کے گٹھ جوڑ نے مشرقی پاکستان کی گلیوں میں خون کی ہولی کھیلی۔پاکستان دوستوں کی مدد کا منتظر رہا مگر چھٹا بحری بیٹرا پہنچا نہ دوستوں نے ساتھ نبھایا اور مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہو کر بنگلہ دیش بن گیا، چار دھائیوں بعد بھی جہاں یہ زخم آج بھی ہرا ہے وہیں تینوں ممالک کے درمیان اس سانحے کی تلخیاں اب بھی جواں ہیں۔