کراچی…… امریکا میں 60 لاکھ سے زائد بچے مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔
امریکی اخبار یُو ایس اے ٹُوڈے کے مطابق پانی میں مضر دھات سیسے کی مقدار غیرمعمولی طور پر زیادہ ہے۔ امریکا کی تمام ریاستوں کے کسی نہ کسی علاقے میں سیسے کی آمیزش والا پانی لوگوں کو پینے کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔اخبار کے مطابق پانی کا بحران امریکی ریاست مشی گن کے علاقے فلِنٹ میں پایا جا رہا ہے اور اِس شہر میں بوسیدہ اور پرانے پائپوں کے ذریعے پینے کا پانی مہیا کیا جا رہا ہے۔اِسی طرح امریکا بھر میں کم از کم دو ہزار علاقوں میں پانی فراہم کرنے کا نظام بوسیدہ پایا گیا ہے اور اِسی نظام سے ڈے کیئر سینٹر اور اسکولوں کو بھی آلودہ پانی مہیا کیا جاتا ہے۔