counter easy hit

قلم اٹھائے بغیرایک ہی نشست میں اسکیچز بنانے والا مصور

 لندن: برطانیہ کا ایک مصوراپنے فن پرکمال مہارت رکھتا ہے جس کے تحت وہ قلم اٹھائے بغیربہت تیزی سے حیرت انگیز ڈرائنگز بنا سکتا ہے۔

ول اسکوبی نامی اس مصور کے مطابق اسے پہلے پہل ایک مستقل لائن سے اسکیچ بنانے کا خیال کئی برس پہلے آیا اور اب وہ اس کا ماہر ہوچکا ہے۔ لیکن وہ سادگی کے ساتھ ان اپنے گرافکس میں ایک اہم پیغام بھی دیتا ہے جو بہت واضح محسوس ہوتا ہے۔

دنیا بھر کے ادارے اور اشاعتی ادارے اس سے اپنے لوگو اور اشتہار بھی ڈیزائن کراتے ہیں اور اسکوبی کا کام دنیا بھر میں بہت مقبول ہوچکا ہے۔ ول اسکوبی کی پینٹنگز اور خاکوں کی نمائش یورپ اور جاپان سمیت کئی ممالک میں ہوچکی ہے۔ دنیا کے ممتاز جریدے کے سرورق پر اس کا کام شائع ہوچکا ہے۔اسکوبی کے کام کو مصوری کی دنیا میں ون لائن یا ون اسٹروک مصوری بھی کہا جاتا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website