لاہور: مقتولہ زینب کے والد امین انصاری نے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھا ہے۔
اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی ننھی زینب کے والد امین انصاری نے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری کی وساطت سے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دلوانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے، مجرم عمران کی رحم کی اپیل صدر پاکستان کے پاس زیر سماعت ہے، مجرم عمران کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے سیاسی جماعتیں ساتھ دیں، سیاسی جماعتیں مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے موقف کی حمایت کریں۔