آئرلینڈ (وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام اسلامک سنٹر برے bray میں عظیم الشان محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ ملک بھر سے عشاقان مصطفیٰ اور مقامی لوگوں نے اپنے محبوب نبی سے قلبی محبت و عقیدت کا اظہار کرنے کیلئے کثیر تعداد میں شرکے کی محفل کا آغاز دعوت اسلامی کے انتہائی متحرک رکن کاشف سعید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت خواں حضرات میں تاج محی الدین، محمد اسلم خان اور کاشف سعید نے حضور کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
جبکہ نقابت کے فرائض تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے وسیم بٹ نے ادا کئے مقررین میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل اور پیر غلام دستگیر نے خطابات کیے علامہ محمد عدیل نے محبت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بندگی کا اعلیٰ ترین معیاریہ ہے کہ بندہ ہر چیز سے کٹ کر اللہ اور اس کے رسول سے سب سے بڑھ کر محبت کرے آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں کئی جگہ فرمایا کہ مصظفیٰ کی غلامی ہی در حقیقت میری بندگی ہے میرے محبوب کی اطاعت ہی فی الحقیقت میری اطاعت ہے مصطفیٰ کی اتباع و اطاعت کا پٹہ گلے میں ڈالنا ہی حقیقت میں میرا بندی بن جانا ہے۔
میری اطاعت کا راستہ میرے مصطفیٰ کی اطاعت کے راستے سے جدا نہیں مجھ سے ربط قائم کرنا چاہتے ہو تو میرے محبوب کے ساتھ ربط پیدا کر لو یہی نکتہ جان ایمان ہے اور یہی تصور روح دین ہے جبکہ پیر غلام دستگیر نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ صحابہ کرام اپنی محبت کا مرکز محور حضور کی ذات اقدس کو سمجھتے تھے اسی لیے آپ کی حد درجہ تعظیم اور غابت درجہ تکریم کیا کرتے تھے چونکہ مرکز و محور حضور کی ذات گرامی تھی اس لئے ہر جہت سے آپکے ساتھ اپنا ربط و تعلق اتنا گہرا استوار کرتے تھے کہ اس کی حد نہ رہتی تھی۔
آج اگر مسلمان اپنے آقا کے ساتھ اپنا ربط و تعلق اتنا گہرا استوار کریں اور حضور کی غلامی کا پٹہ پھر سے اپنے گلے میں ڈال لے تو ہم اپنی عظمت رفتہ کا قار حاصل کر سکتے ہیں اسلامک سنٹر برے BRAYکے روح رواں اور چیف آرگنائزر جناب وارث علی نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ مقررین نے اپنے روحانی اور علمی پیغام سے حاضرین کے ایمان کی تازگی کا سامان کیا ہے جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں اور تمام حاضرین کا بھی شکریہ ادا کیا آخر میں پیر غلام دستگیر نے خصوصی دعا کرائی اور تمام حاضرین نے آقا کی بارگاہ میں کھڑے ہو کر سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا اور شرکا کیلئے خاص طور پر میلاد ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروگرام کے انتظام و انعرام جن خاص شخصیات کا تعاون رہا ان میں جناب وارث علی، کاشف سعید، اشرف قاضی انڈیا، عصمت ، چوہدری امجد، سیف الاسلام اور دیگر احباب شامل تھے۔