براٹیسلاوا (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ (ای یو) نے مسئلہ کشمیر پر اپنے ایک ملین دستخطی مہم کے سلسلے میں پیرکے روز ہنگری میں کامیاب کیمپ کے انعقاد کے بعد منگل کے روز مشرقی یورپ کے ایک اورملک سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوا میں ایک روزہ کیمپ لگایا گیا۔ مہم کے سلسلے میں کشمیر کونسل کی ٹیم کی قیادت کونسل کے چیئرمین علی رضاسید اور سینئر نائب صدر چوہدری خالد محمود جوشی کررہے ہیں۔