سلوواکیا (یس اردو نیوز ) یورپی ملک سلوواکیا میں شادی کی لگژری تقریب دنیا بھر میں وائرل ہوگئی19 سالہ دلہن نے ایک لاکھ 75 ہزار پاؤنڈ مالیت کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ۔ شادی ہوتو ایسی کہ دنیا حیران رہ جائے ۔ سلوواکیا کے رہائشی جوڑے ایوکا اور لوکاس کی شادی اب تک کی سب سے مہنگی شادی بن گئی دلہن نے ایک لاکھ پچھتر ہزار پاؤنڈ کا عروسی لباس زیب تن کیا ۔ سفید رنگ کے اس لباس پر سونے کی تاروں سے کام کیا گیا چار روزہ شادی کی تقریب میں سونے کے سکوں کی برسات کی گئی ۔ دلہن نے وائٹ گولڈ اور ڈائمنڈ کی جیولری پہنی ۔ شادی کی تقریب پر 35 ہزار یوروز خرچ ہوئے