صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت اسمال انڈسٹریز میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔
چائنا کے بعد جاپانی حکومت بھی پاکستان میںسرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکر رہی ہے۔پاک جاپان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کہ بعدمنظورحسین وسان نے کہا کہ دھابیجی اور نادرن بائی پاس پر اکنامک زون بنانے کی تجویز دی ہے، جاپان سندھ میں اسپیئر پارٹس، موٹرسائیکلوں کے اسپیئرپارٹس اور ٹیکسٹائل کی بھی انڈسٹریز لگانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سندھ ایک ایسا خطہ بنتا جا رہا ہے جس پر دنیا بھر کی نظریں ہیں صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بھی حالات سازگار ہیں۔ منظور حسین وسان کا ایک سوال کہ جواب میں کہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 2017 سرپرائز کا سال ہو گا جو اب نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ۔سی پیک کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل رہے ہیں پوری دنیا کی پاکستان میں بہتر امن و امان کی صورتحال پر بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔