counter easy hit

چھوٹے تھانیدار نے خاتون کے کپڑے تار تار کر دئیے خاوند کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا

Small moment,

Small moment,

کھاریاں(نیئر صدیقی سے) پولیس کا غریب گوالوں کے گھر دھاوا، چھوٹے تھانیدار نے خاتون کے کپڑے تار تار کر دئیے خاوند کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔ متاثرہ خاندان داد رسی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا۔ موہری روڈکھاریاں کے رہائشی محمد ریاض اور اس کی بیوی رضیہ بی بی نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا موضع نورجمال کے رہائشی ظفر اقبال کے ساتھ مویشیوں کے لین دین پر کچھ تنازعہ چل رہا تھا ۔9مارچ کو دن گیارہ بجے ظفر اقبال اپنے تین مسلح ساتھیوں اصغر علی، محمد اعظم ، شفیع محمد اور پولیس کے ساتھ اس کے گھر آن دھمکااور آتے ہی محمد ریاض پر تشدد شروع کر دیا ۔ ریاض کی بیوی رضیہ نے اپنے خاوند کو چھڑانے کی کوشش کی تو اے ایس آئی غضنفر نے رضیہ کو گریبان سے پکڑ کر کپڑے پھاڑ دیئے اور اسے مکمل برہنہ کر دیا۔ اور کہا کہ میں تھانیدار ہوں تم میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ ساتھ ہی ریاض کو زبردستی تھانے لے گئے اور کسی مقدمہ کے بغیر حوالات میں بند کر دیا۔ اس کے بعد تھانیدار دوبارہ آیا اور ریاض کی چار بھینسیں مالیتی آٹھ لاکھ روپے ظفر اقبال کے حوالے کر دیں۔ متاثرہ خاندان نے ڈی ایس پی کھاریاں کو مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی لیکن چار دن گزر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ متاثرین نے صحافیوں کی وساطت سے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے اور اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے ظلم کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔