پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چھوٹے میاں اپنے بڑے بھائی کی نااہلی کا جشن منانے کےلئے دورے پر نکلے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ معافی مانگ کربھاگنےوالےمرسوں مرسوں نعرےکو نہیں سمجھ سکتے ۔
ان کا کہناتھاکہ شہبازشریف سندھ کوچھوڑیں پہلےکرپشن مقدمات کاسامناکریں،وزیراعلیٰ پنجاب اپنے صوبے کی مصنوعی ترقی مبارک ہو،ہم نے سندھ میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی ہے۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف کےبڑےبھائی نےجووعدےکیےوہ پورےنہیں ہوئے۔