ترکی کے درزی نے دنیا کی سب سے چھوٹی جینز تیار کر لی جس کی لمبائی صرف 0.9 سینٹی میٹر ہے۔
انقرہ: (یس اُردو) کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور انسان پختہ عزم کے ساتھ کچھ کرنا شروع کر دے تو ہزاروں مشکلات کے باوجود وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ کچھ اسی طرح کا ترکی کے ایک درزی کے ساتھ ہوا جب وہ اپنے پیشے سے ناامید ہو گیا ۔ قاسم انداک نامی درزی کے ماں نے اسے امید دی اور کچھ نیا کرنے کی تلقین کی۔ قاسم انداک نے اپنے عزم کے ذریعے دنیا کی سب سے چھوٹی جینز بنا ڈالی۔
اس سے پہلے قاسم کے والد نے ایک نومولود بچے کے لیے جینز تیار کی تو قاسم نے اس سے چھوٹی جینز بنائی جو صرف 7.5 سینٹی میٹر لمبی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے 5 سینٹی میٹر جینز کا ایک اور جوڑا تیار کیا۔ قاسم کے والد نے اسے ایک اور چیلنج دیا اور اس سے بھی چھوٹی جینز بنائی جو صرف 2.5 سینٹی میٹر لمبی تھی۔ قاسم نے اس بار صرف 0.9 سینٹی میٹر کی پینٹ بنائی جسے وہ دنیا کی سب سے چھوٹی جینز سمجھتے ہیں۔ قاسم پراُمید ہے کہ اس کے کارنامے پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔