اسمارٹ ٹی وی دیکھنا ایک منفرد تجزبہ ہو سکتا ہے لیکن شاید ہی کسی کو معلوم ہو کہ اسمارٹ ٹی وی بھی آپ کو دیکھ رہا ہوتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی آپ کے گھر کے مناظر دیکھ رہا ہو۔
Smart TV can be watched on your actions
مختلف کمپنیوں کی طرف سے اسمارٹ ٹی وی متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں اسکرین کے اوپر یا نیچے کیمرے بھی لگے ہوتے ہیں ، اسمارٹ ٹی وی میں لگے کیمروں کو ہیک کر کے آپ کے گھر کے مناظر آپ کی مرضی کے خلاف کہیں سے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ایک ٹی وی شو کے دوران ایک ماہر سے پوچھا گیا کہ اسمارٹ ٹی وی کے کیمرے کے مناظر کیسے دیکھے جا سکتے ہیں۔آئی ٹی ماہر نے میزبان کے براہِ راست مناظر ان کی اسکرین پر ہی دیکھا دیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ٹی وی کے کیمرے کو ہیک کرنے سے روکنا تقریباً ناممکن ہے اس لیے اسمارٹ ٹی وی کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے۔