کراچی(یس اُردو)کراچی ائیر پورٹ کے لاونج میں بیٹھے وزیر اطلاعت پرویز رشید کو لوگوں نے چھترو چھتر کر دیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینٹر پرویز رشید کراچی ایئرپورٹ سے واپس اسلام آباد کےلئے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو ایئرپورٹ پر موجود جماعت اہل سنت کے کارکنان نے گونواز گو کے نعرے لگائے اس دوران وزیراطلاعات پرویز رشید وہاں سے گزرے تو لوگوں کے ہجوم سے کسی نے وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کو جوتا دے مارا جو کہ پرویز رشید کی گردن میں جالگا جس پر پرویز رشید ایک دفعہ تلملا اٹھے ۔