پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ مسکراہٹ کا عالمی دن 1987ء سے ہر سال اکتوبر کے پہلے جمعے کو بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے.
جس کا مقصد دلوں میں پائی جانے والی کدورتوں کا خاتمہ ، انسانیت کے درمیاں بڑھتے ہوئے فاصلوں میں کمی ، ماحول کی گھٹن کو دور کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احساس کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دکھوں کو بانٹنا بھی ہے۔
اس موقع پر چہروں پر مسکراہٹ سجانے کی اہمیت کو اجاگر بھی کیا جائے گا تاکہ آج کے تیز رفتار دور میں بڑھتی ہوئی پریشانیوں کا خاتمہ کیا جاسکے