سابق جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ نے ٹیم میں واپسی کا اشارہ دیدیا۔ رواں ماہ انگلینڈ کیخلاف سیریز بھی کھیل سکتے ہیں۔
جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے سابق کپتان گریم سمتھ نے پروٹیز ٹیم میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے تاہم 34 سالہ بیٹسمین فی الحال اس الجھن میں گرفتار ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے ایک سال بعد وہ دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل بھی سکیں گے یا نہیں؟۔ گریم سمتھ اس وقت ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے کی تیاریاں کر رہے ہیں لیکن ایک رپورٹ کے مطابق وہ اپنے پرانے ساتھیوں کے ہمراہ رواں ماہ انگلینڈ کیخلاف سیریز بھی کھیل سکتے ہیں۔ گریم سمتھ کے مطابق ان میں ابھی تین سے چار سال کی کرکٹ باقی ہے لیکن وہ حتمی فیصلہ ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے بعد کریں گے۔ سابق پروٹیز کپتان نے 2014ء میں انٹرنیشل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔