counter easy hit

اگلے کچھ ہی دنوں میں سگریٹ پینے والے کس طرح کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھنے والے ہیں ؟چینی ڈاکٹرز نے سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بیجنگ (ویب ڈیسک )چینی ڈاکٹرز کی تحقیق کے مطابق زیادہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو عمر رسیدہ لوگوں کی نسبت کوویڈ۔19 سے زیادہ خطرہ ہے۔ترک اینٹی ایڈیکشن گروپ کے سربراہ نے بھی اس بات کی تائید کرتے ہوئے ایک نجی ایجنسی کو بتایا کہ تمباکو نوشی کرنے والے پر کورونا وائرس 14 گنا زیادہ اثر انداز ہو سکتا ہے اور ان کے مرنے کا خطرہ زیادہ ہے۔

اینٹی ایڈیکشن گروپ ترکی گرین کریسنٹ کے صدر پروفیسر موکیہٹ اوزٹرک نے تمباکو نوشی کرنے والے افراد سے درخواست کی کہ کورونا وائرس سے بچاو کی خاطر تمباکو نوشی ترک کردیں۔اوزٹرک کا مزید کہنا تھا کہ تمباکو اور تمباکو کی مصنوعات کے استعمال سے کورونا وائرس ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ لہذا، تمباکونشی اور دیگرنشہ ا?ور اشیا سے گریز اس وائرس سے بچاومیں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ڈاکٹروں کی تحقیق کے مطابق، عمر رسیدہ افراد کی نسبت شدید سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں اس وائرس سے موت کا خطرہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ انسانی جسم قدرتی طور پر اسی صورت ٹھیک ہونا شروع ہوتا ہے جب انسان تمباکونوشی چھوڑ دیتا ہے۔

coronavirus-smoking

PHOTO FILE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website