پیرس(عمیر بیگ)وزیر اعظم میاں نواز شریف کی فیملی پر لگائے جانے والے الزامات افسوس ناک ہیں، وزیر اعظم نے اس سے قبل بھی ایسی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اور اب بھی ان کے خلاف یہ سازشیں ناکامی سے دو چار ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے کو آرڈینیٹر شمروز الہیٰ گھمن نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر قومی ترقی وخوشحالی کے حکومتی مشن سے خوف زدہ ہیں اور اس مشن کو روکنے کیلئے الزام تراشی کر رہے ہیں۔ پوری قوم جانتی ہے کہ وزیر اعظم کا دامن ہرقسم کی آلودگی سے پاک ہے ،سازشی عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔