counter easy hit

وارڈ میں آتے ہی وکیل کے بھیس میں ثمینہ کی آکسیجن اتارنے والا نوجوان کون تھا جس سے وہ تڑپ تڑپ پر مر گئی؟ تہلکہ خیز تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)پنجا ب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا نے ظلم ، بربریت اور بے حسی کی انتہا کردی۔ہنگامہ آرائی کے دوران وکلا نے تشویشناک حالت کی شکار ایک لڑکی کا آکسیجن ماسک اتارپھینکا جس کی وجہ سے وہ وہیں پر تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی۔انتقال کرنے والی لڑکی کی عمر بائیس سال تھی ۔ اسے

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔؟ مقبول ڈرامے کے شائقین کے دل خوش کر دینے والی خبر

 

پانچ روز قبل پی آئی سی منتقل کیاگیاتھا۔تفصیلات کے مطابق دل کے ہسپتال میں وکلانے بے حسی کی مثال قائم کردی۔لڑکی کے والد کے مطابق بائیس سالہ ثمینہ کی حالت تشویشناک تھی لیکن وکلانے وارڈ میں آتے ہی ثمینہ کی آکسیجن اتاردیجس کی وجہ سے وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئی۔لڑکی کے والد نے کہا وہ بے بس ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آتی کس سے انصاف طلب کریں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہوزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کی نااہلی کی وجہ سے آج کا شرمناک واقعہ رونماء ہوا،اِن کےخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائےاور پنجاب بھر کےہسپتالوں کورینجرزکےحوالےکیاجائےبصورت دیگرہسپتالوں میں کام جاری رکھناممکن نہیں ہوگا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پی ایم اے کے عہدے داران کا کہنا تھا کہ چند شرپسند وکلاء کی طرف سے مسلح غنڈہ گردی کی قبیح حرکت نے پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دیا ہے،ہسپتال امن اور تقدیس کی علامت ہیں اور زندگی بانٹتے ہیں،دوران جنگ دشمن بھی ہسپتالوں پر حملہ آور نہیں ہوتے،مسلح وکلاء نے آج ہسپتال پر حملہ کر کے دشمنوں سے بھی بدتر روپ اختیار کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پی ایم اےعہدیدارن نےکہا کہ پی آئی سی پرحملہ دراصل حکومت پرحملہ ہےاورحکومت اپنےفرائض منصبی اداکرنے میں بُری طرح ناکام ہوئی ہے،ہم وزیراعظم سے صورت حال کافوری نوٹس لینےکا مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کی نااہلی کی وجہ سے آج کا شرمناک واقعہ رونماء ہوا، اِن کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے اور پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو رینجرز کے حوالے کیا جائے بصورت دیگر ہسپتالوں میں کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہو گا۔دوسری طرف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پی ایم اے لاہور کا ہنگامی اجلاس کل 3:00 بجے سہ پہر پی ایم اے ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم، ڈاکٹر طارق محمود میاں، ڈاکٹر سعید احمد چوہدری، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر حماد رفیق اور ڈاکٹر عمران شاہ نے شرکت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website