لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پی ٹی آئی کویونین کونسل علی چک میں دھچکا،یونین کونسل علی چک سے سابق امیدوارجنرل کونسلرچوہدری اعظم سندھاریہ نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ یونین کونسل علی چک کی ممتازشخصیت اور سابق امیدوارجنرل کونسلرچوہدری محمداعظم سندھاریہ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے ،ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے ،لیکن کسی اور جماعت میں شمولیت کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا،اس کا فیصلہ وقت آنے پرساتھیوں اور حلقہ کے عوام کی مشاورت سے کیاجائے گا۔