فن لینڈ میں بر ف سے بنے ہوٹل میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ روز مشہورِ زمانہ ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کی تھیم لِئے اسنو ولیج نامی خصوصی پورشن بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
فن لینڈ کے ٹھنڈے علاقے ’لیپ لینڈ‘ میں قائم اس منفر د ہو ٹل کی تعمیر کردہ اس حصے میں ٹی وی سیریز میں دکھائے جانیوالے کردار اور دیگر اشیا کو برف سے تعمیرکیا گیا ہے اور پھر اس حصے کی زینت بنایا گیا، جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اس ہوٹل میں سینکڑوں ٹن برف استعمال کی گئی، جس کی راہداریوں اور کمرورں سمیت تمام آرائشی اشیاء بھی مکمل طور پر برف سے ہی تیار کی گئی ہیں جبکہ جن گلاسوں اور پلیٹس میں کھانے اور جوس دئیے جاتے ہیں وہ بھی مکمل طور پر برف سے بنائے گئے ہیں۔
ہزاروں اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلے اس ہوٹل میں نہ صرف رہا ئش کے لئے کئی کمرے بھی موجود ہیں بلکہ ڈائننگ ایریا، کافی ایریا اور پلے ایریا سمیت برف کا چرچ بھی اس ونڈر لینڈ میں برف سے بنایا گیا ہے۔
اس حیرت انگیز اور دلکش ہو ٹل کو ہر سال سرد مو سم کے آتے ہی تعمیر کیا جاتا ہے، جو بہار کی آمد تک پگھل کر ختم ہوجا تا ہے، جہاں برف کے آرائشی سامان سے لے کر کراکری، کرسیاں، ٹیبل اور یہاں تک کے در و دیوار سمیت ہر شے مکمل طور پر برف سے بنی ہوئی ہے۔