ہاربن میں ہونے والے اس سالانہ ”آئس اینڈ سنو فیسٹیول” میں ہر بار کئی ملین افراد شامل ہوتے ہیں
چین کے شہر ہاربن میں آئس اینڈ سنو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ برف کے اس سالانہ تہوار میں کئی ملین افراد شریک ہوتے ہیں۔ اس میلے کے دوران نہ صرف جانوروں بلکہ تاریخی عمارتوں کے مجسمے بھی بنائے جاتے ہیں۔ اس علاقے کا درجہ حرارت منفی 25 سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے بعض مجسمے 340 میٹر تک طویل ہیں اور انہیں تعمیر کرنے کیلئے تقریبا پانچ پانچ سو کاریگروں نے حصہ لیا ۔ فیسٹیول میں شریک ایک جوڑے کا مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا یوں لگتا ہے کہ آپ کسی دوسری ہی دنیا میں آ گئے ہیں ایک ایسی دنیا جہاں ہر چیز برف سے بنی ہے اور نازک ہے۔