نیو برائٹن…….امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر نیو برائٹن میں تین بھائیوں نے برف سے تراش خراش کے12فٹ اونچا کچھوابناڈالا۔
برف سے دیوہیکل مجسمے تیار کرنے کے حوالے سے مشہور ان تینوں بھائیوںآسٹن،کونراور ٹریوربارٹز نے نومبر کے وسط میں برف سے کچھوے کو تراشنے کا کام شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی کڑی محنت کے بعد برفانی کچھوے کا ایک شاہکار ماڈل تیار کردکھایا ۔جو12فٹ اونچا،37فٹ لمبا اور34فٹ چوڑا ہے۔گھر کے اگلے حصے میں موجود اس برفیلی کچھوے کا صرف اوپری خول تراشنے میں ان بھائیوں کو دس گھنٹے لگے اور اب مکمل ہونے کے بعد آجکل یہ مقامی افراد اور پڑوسیوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔