counter easy hit

دیامر میں بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی میں برف باری

دیامر میں بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی اور استور میں برف پڑ رہی ہے،مری میں ایک فٹ تک برف پڑی جبکہ چلاس میں وقفےوقفےسےبارش جاری ہے۔

Snowfall in Bittu gaa tap, Niyat valley in diamer

Snowfall in Bittu gaa tap, Niyat valley in diamer

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ، گلگت بلتستان کے ضلع استور میں دودن سے ہلکی تیز برف باری جاری ہے ۔ملکہ کو ہسارمری میں،برف باری کے بعد بادلوں کی اوٹ سے سورج نکل آیا۔ملک بھر میں کہیں موسم بے انتہا سرد تو کہیں ابر آلود اور ہلکی سردی کا راج ہے، گلگت بلتستان میں برفیلے موسم نے رہائشوں کی مشکلات بڑھا دی ہے ۔ضلع استور میں دو دن سے ہلکی اور تیز برف باری کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر میں اب تک ڈیڑھ فٹ اور بالائی علاقوں میں 5 فٹ برف کا ڈھیر لگ گیا ہے، بجلی کا نظام درہم برہم اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔دیامر کے پہاڑوں پر بھی وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے ،چترال لواری ٹنل پر پاک آرمی انجینئروں نے راستوں پر سے برف ہٹا کر آمد ورفت کھول دی ہے ،آزاد کشمیر میں برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد سردی مزید بڑھ گئی ہے ،بارش اور برفباری کے بعد شمالی بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ مِیں ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website