برف باری کا سلسلہ تھما تو وادی کوژک کے برف پوش پہاڑ فوڈ اسٹریٹ بن گئے۔ منچلوں نے سردی کا لطف اٹھانے کے لیے کوژک کے برف سے ڈھکے پہاڑوں کا رخ کرلیا۔
جب برف باری کا سلسلہ تھمتا ہے تو سورج کی کرنیں قدرتی حسن کوچارچاند لگادیتی ہیں۔ایسے میں ٹرین کا سفراسے مزید یادگار بنادیتا ہے۔ ایسے میں دلکش مناظر کے شیدائی سفید دو شالا اوڑھے پہاڑوں کا نظارہ کرنے پہنچ گئے اور ٹولیوں کی شکل میں روایتی رقص کرکے خوشی کا بھرپور اظہار کرتے نظر آئے۔ برف سے ڈھکےکوژک ٹاپ کے پہاڑ کا دلکش نظارہ دیکھنے والوں پر سحر طاری کرنے لگا۔ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ساتھ کھانے کی اشتہا انگیز مہک بھی ماحول کومست بناتی رہی ۔ جگہ جگہ کباب ، روسٹ ، تکے اور مزے مزے کے دیگر پکوانوں سے منچلوں نے خوب انصاف بھی کیا۔