اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کے اسٹار لوئس سواریز کی تنخواہ بڑھائی جارہی ہے۔ کلب انتظامیہ نے ان سے معاہدے میں 2020تک توسیع کا عندیہ ہے۔ نئے معاہدے کے تحت ان کے فی ہفتے مشاہرے میں فقط ایک لاکھ پائونڈ کے مساوی اضافہ کیا جائے جو دو لاکھ 72ہزار پائونڈ ہوجائے گی۔
دلچسپ بات ہے کہ یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے فٹبالر اس کے بعد بارسلونا کے برازیلی اسٹار نیمار کی آمدنی کے قریب ہی پہنچ پائیں گے لیکن اس کے باوجود وہ میسی کے معاوضے تک پہنچنے سے قاصر ہوں گےجو فی ہفتے تین لاکھ 60 ہزار پائونڈ حاصل کرتے ہیں۔
بارسلونا کلب حکام کا کہنا ہے کہ سواریز کی کارکردگی شاندار ہے ، نیا معاہدہ اور مشاہرے میں اضافہ ان کا حق ہے، امید ہے کہ ڈیل رواں برس کے آخر میں مکمل ہوجائے گی