لاہور (یس ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا کہ صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے اور ملک کی تیزرفتار ترقی کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
وزیراعظم کی قیادت میں حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ توانائی کی کمی کے مسئلے نے تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر سماجی شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔