counter easy hit

سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری کیلیے ضروری اصلاحات کی جارہی ہیں۔

لاہور میں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ محکموں اور اداروں میں جزا اور سزا کا نظام انتہائی ضروری ہے۔ تعلیم، صحت عامہ اور دیگر سماجی شعبوں کے حوالے سے ہر ضلعے کی کارکردگی باقاعدگی سے مانٹیر ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی والے اضلاع کے افسران اور عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ خراب کارکردگی پر باز پرس اور احتساب ہو گا۔