وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں 3ملزم گرفتارکر کے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردئیے، عدالت نے ملزمان کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
Social media blasphemous content, arrest 3 suspects
تحقیقات کی سربراہی ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر الحق کاکاخیل نے کی، جن کی ہدایت پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والا کمپیوٹرفرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا، کمپیوٹرکا فرانزک تین ہفتوں میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائیگی، دوران حراست ملزمان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔