لیوٹن برطانیہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر اور پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے چیئرمین اوورسیز راجا شفیق احمد پلاہوی نے سوشل میڈیا پر ہونے والی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سعودی عرب کے اراکین کے درمیان کشیدگی اور بحث مباحثہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جاری کردہ پریس رلیز میں کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری کارکنان کے درمیان سرد جنگ تشویش ناک ہے۔
سعودی عرب کے پارٹی عہدیداران کو اس کا فوری حل نکالنا چاہئے سوشل میڈیا پر کارکان کے درمیان کشیدگی سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سعودی عرب کے ذمادارای آپس میں مل بیٹھ کر معاملات طے کر لیں اور آپس میں اتحاد و اتفاق کی فضا پیدا کریں۔
اختلافات ختم کے کر پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے پر توجہ دیں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تمام برادریوں کا گلدستہ ہے تمام کارکنان خواہ وہ کسی بھی برادری سے ہو کام کی نوعیت سے جانا جاتا ہے اس لئے پارٹی کارکنان آپس میں لڑائی جھگڑے کی بجائے امن کی فضا قائم کریں۔
سعودی عرب میں موجود سینئر رہنماوں کو موجودہ صورت حال میں قلیدی کردار ادا کرنا چاہئے اور تمام تر توجہ اتحاد پر ہونی چاہئے ورنہ نتائج برے بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کے تمام پارٹی کارکنان و سینئر رہنماؤں کو آمدہ الیکشن کی فکر ہونی چاہئے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں تا کہ آمدہ الیکشن میں ہم موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت کو شکست دے کر عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکیں۔